اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی بڑی کارروائی ،لینڈ مافیا سے ٹکر،ایک دن میں 2آپریشن
لاہور(عمر خالد سے) اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی بڑی کارروائی ،لینڈ مافیا سے ٹکر،ایک دن میں 2آپریشن ،سیاسی سفارشات نظر انداز میونسپل کارپوریشن کمیٹی کی 33کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی گئی شاہدرہ ماچس فیکٹری کی بیک سائیڈ اور اندرون شہر آبادی میں 2کنال کی سرکاری زمین پر پختہ تعمیرات گرا دی گئی، مزاحمت پر ریونیو
سٹاف سیسہ پلائی دیوار بن گیا 6گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد واہ گزار کروائی جانے والی اراضی میونسپل کارپوریشن کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ M92کی انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کی بڑی کارروائی ایک دن میں دو جگہ پر کئے جانے والے آپریشن کی دھوم ضلع لاہور میں گونج اٹھی ۔مگر تمام تر سیاسی شخصیات کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا گیا مزید معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کو میونسپل کارپوریشن کمیٹی کے سرکاری رقبے پر ہونے والے قبضے کی اطلاع ملی جس پر موضع لاہور خاص اور موضع شاہدرہ میں ماجود پندرہ کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروانے کے لئے جامع منصوبہ بندی عمل میں لائی گی اور منصوبہ بندی کے مطابق صبح 11بجے لاہور خاص کے اندرون شہر آبادی کے بیچ میں 20کروڑ روپے مالیت کی 2کنال سرکاری اراضی 2گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد واہ گزار کروائی جبکہ فوری شاہدرہ کے علاقہ ماچس فیکٹری کے عقب میں واقع 13کنال سرکاری اراضی جس پر 7پختہ گھر تعمیر کروا لئے گئے تھے کو بھی مسمار کرتے ہوئے موقع پر 13کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی 4گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے باعث واہ گزار کروا لی گئی موقع پر ہونے والی
مزاحمت کو روکنے کے لئے ریونیو سٹاف تحصیلدار شیخ وسیم ، طارق بیگ ، حبیب احمد سمیت لاہور خاص اور شاہدرہ قانون گوئی کا تمام سٹاف سیسہ پلائی دیوار بن گیا 6گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے سبب تحصیل سٹی میں 2سال کے عرصہ کے بعد 15کنال سرکاری اراضی کا قبضہ دوبارہ میونسپل کارپوریشن کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ آپریشن کو سست اور تاخیر میں کرنے کے لئے سیاسی شخصیات کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا گیا ضلع لاہور میں ایک ہی وقت پر 2بڑے آپریشن کی کامیابی کی دھوم ضلع لاہور میں گونج رہی ہے ڈپٹی کمشنر لاہور اور
انٹرنیشنل ڈپٹی کمشنر پر فاروق کی جانب سے بھی اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ریونیو سٹاف کی اس کارکردگی کو سراہا گیا ہے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل سٹی میں سرکاری اراضی پر کئے جانے والے قبضے اور اس کو واہ گزار کروانے کے لئے اپنائے جانے والی حکمت عملی ہربنس پورہ میں بھی استعمال کریں گے تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں موجود سرکاری اراضی پر ہونے والے قبضوں کے ذمہ دار ہوں گے کسی بھی سرکاری اراضی پر کئے جانے والے قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Leave a Reply